سورة غافر - آیت 48

قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ بڑا بننے والے جواب دیں گے : ہم سب اسی میں پڑے ہیں۔ (اور) اللہ بندوں کے درمیان [٦٢] فیصلہ کرچکا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ یعنی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نافذ ہوچکا اب تم اپنی سزا بھگتو، ہم اپنی بھگت رہے ہیں۔ اس عذاب میں کمی بیشی ہمارے بس میں نہیں ہے۔