سورة غافر - آیت 24

إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

مگر انہوں نے کہا کہ ’’یہ تو جادو گرہے بڑا [٣٢] جھوٹا‘‘

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ ہامان، فرعون کا وزیر تھا اور قارون سرمایہ دار منافق تھا جو اسرائیل ہونے کے باوجود فرعون کا ساتھی بن گیا تھا۔ اس لئے اس کا ذکربھی حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی کھلی کھلی تکذیب کرنے والوں کے ساتھ کیا گیا۔