سورة غافر - آیت 17
الْيَوْمَ تُجْزَىٰ كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ ۚ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آج ہر شخص کو اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا ہوگا کسی پر آج ظلم [٢٢] نہیں ہوگا۔ بلاشبہ اللہ فوراً حساب لے لینے [٢٣] والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی کسی کا ثواب کم نہ کیا جائے گا اور نہ کسی کے عذاب میں، جس کا وہ واقعی مستحق ہے، اضافہ کیا جائے گا ۔ ف 12 یعنی اللہ تعالیٰ کو حساب لیتے دیر نہیں لگتی کیونکہ اسے ہر چیز کا علم ہے۔