سورة الزمر - آیت 75

وَتَرَى الْمَلَائِكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ ۖ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَقِيلَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز (اس دن) آپ دیکھیں گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ باندھے، اپنے پروردگار کی تعریف [٩٦] کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور سب کہیں گے کہ :''سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔''

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی ان میں سے بعض کو جنت میں اور بعض کو دوزخ میں بھیج کر ان کا ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیا جائے گا۔ ف 8 یعنی ہر طرف فرشتے اور اہل ایمان اللہ رب العالمین کے عدل و انصاف پر اس کی حمد و ثناء کر رہے ہوں گے۔