سورة الزمر - آیت 62
اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ ہی ہر چیز [٨٠] کا پیدا کرنے والا اور وہی ہر چیز کا نگہبان ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی جس طرح ہر چیز کا پیدا کرنے والا صرف اللہ ہے اسی طرح ہر چیز کی تدیبر و حفاظت کرنے والا بھی صرف اللہ ہی ہے نہ اس کے پیدا کرنے میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ اس کی حفاظت و تدبیر کرنے میں۔