سورة الزمر - آیت 57

أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یا یوں کہے کہ : ''اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں پرہیزگاروں سے ہوتا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1یعنی جب کوئی اور عذر نہ ملے تو اللہ تعالیٰ پر الزام دھرنے لگے کہ اسی نے مجھے ہدایت نہ دی، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن بھیج کر اپنی طرف سے حجت تمام کردی ہے۔