سورة الزمر - آیت 50
قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ایسی ہی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے [٦٨] پہلے گزر چکے۔ پھر وہ چیز ان کے کسی کام نہ آئی جو وہ کما رہے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ جیسے سورۃ قصص ( آیت ٧٨) میں انہی الفاظ کے ساتھ قارون کا قول گزر چکا ہے۔ ف ٧ مثال کے طور پر قارون ہی کا انجام دیکھ لیا جائے۔