سورة الزمر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٨ یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ البتہ بعض مفسرین نے اس کی ” قل یا عبادی الذین اسرفوا“ سے آگے تین آیتوں تک اور بعض نے سات آیتوں تک مدنی قرار دیا ہے جو حضرت حمزہ (رض) کے قاتل وحشی کے بارے میں نازل ہوئیں۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ہر رات سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ زمر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ ( شوکانی)