سورة ص - آیت 78

وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

’’اور روز قیامت تک تجھ پر میری لعنت [٧٢] رہے گی‘‘

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١ اور پھر قیامت کے بعد اپنے ان کرتوتوں کی سزا بھی بھگتے گا جو آدم ( علیہ السلام) کی پیدائش سے قیامت تک تجھ سے سر زد ہوں گے۔