سورة ص - آیت 75
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ۖ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ تعالیٰ نے اس سے پوچھا : اے ابلیس! جس انسان کو میں نے اپنے ہاتھوں [٧٠] سے بنایا اسے سجدہ کرنے سے تجھے کس بات نے روک دیا ؟ کیا تو بڑا بننا چاہتا ہے یا تو ہے ہی اونچا درجہ رکھنے والوں [٧١] میں سے؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی بلا واسطہ خود بنایا۔ یہاں اللہ تعالیٰ کے ” دونوں ہاتھوں“ کی تاویل بعض لوگوں نے قدرت سے کی ہے مگر صفات الٰہی میں تاویل جائز نہیں اور سلف (رح) کے مسلک کے خلاف ہے۔ ف 13 یعنی کیا اس مرتبہ کو پہنچ گیا ہے کہ میرا حکم نہ مانے۔