سورة ص - آیت 46

إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہم نے انہیں ایک خاص صفت کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا وہ دارآخرت کی یاد [٥٣] تھی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی وہ ہر معاملہ میں اپنے پیش نظر صرف آخرت رکھتے تھے۔ دنیا طلبی اور دنیا پرستی کا ان میں شائبہ تک نہ تھا۔