سورة ص - آیت 15

وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یہ لوگ بس ایک دھماکہ کے منتظر ہیں جس میں کوئی وقفہ [١٧] نہیں ہوگا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5” جب تک ان سب کو فنا کے گھاٹ نہ اتار دے“ یا ” جس کے بعد کوئی دوسری چنگھاڑ نہ ہوگی (قرطبی) ” ‌فَوَاقٍ “ اصل میں اس وقفہ کو کہتے ہیں جو اونٹنی کا دودھ دوہتے وقت ایک دفعہ کے بعد دوسری دفعہ کے درمیان ہوتا ہے۔ تو مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نہ ذرہ بھر پہلے آئے گی اور نہ بعد میں۔