سورة آل عمران - آیت 107

وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

رہے وہ لوگ جن کے چہرے روشن ہوں گے تو یہ اللہ کے سایہ رحمت میں ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ سفیدی اور سیاہی قیامت کے دن ہوگی۔ اھل السنتہ والجماعتہ کے چہرے سفید ہوں گے اور بد عتی فرقوں کے چہرے سیا ہوں گے ابو مامتہ (رض) نے مسجد دمشق کی سیڑھی پر کچھ لوگوں خارجیوں کے سر رکھے ہوئے دیکھ کر فرمایا۔ یہ جہنم کے یئے ہیں آسمان کے نیچے سب سے برے مقتول ہیں۔ جن لوگوں کو انہوں نے قتل کیا وہ بہترین مقتول ہیں۔ (ابن کثیر )