سورة ص - آیت 9

أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یا ان کے پاس آپ کے پروردگار کی رحمت کے خزانے [١١] ہیں جو ہر چیز پر غالب اور سب کو عطا کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٢ کہ جس کو جو نعمت چاہیں دیں اور جسے چاہیں نہ دیں؟ ہرگز نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کے خزانوں کا خود مالک ہے تو وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے محروم رکھتا ہے۔ اب اگر اس نے اپنی نعمت و رسالت سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سرفراز فرمایا ہے تو یہ کیوں حسد کرتے ہیں۔