سورة ص - آیت 4
وَعَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ ۖ وَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کافر اس بات پر متعجب ہیں کہ انہی میں سے [٣] ایک ڈرانے والا ان کے پاس آیا ہے اور کافر کہنے لگے کہ : ''یہ تو جادوگر [٤] ہے بڑا جھوٹا''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 حالانکہ عجیب بات تو اس وقت ہوتی جب کوئی فرشتہ یا عجمی ان میں نبی بنا کر بھیجا جاتا اور پھر یہ اعتراض بھی کرسکتے تھے۔