سورة الصافات - آیت 169

لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تو ہم اللہ کے مخلص بندے ہوتے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ یعنی اگر گزشتہ قوموں کی طرح ہمارے پاس کوئی پیغمبر آتا یا ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم۔۔۔“ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ یہ بات مشرکین مکہ نبیﷺ کی بعثت سے پہلے کہا کرتے تھے، نیز دیکھئے۔ آیت ٤٢( شوکانی)