سورة الصافات - آیت 38

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(پھر انہیں کہا جائے گا) آج تمہیں یقیناً درد ناک عذاب چکھنا پڑے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٤ یعنی کفر و شرک کی جو روش تم نے اختیار کی اور رسولوں کی جو تکذیب تم کرتے رہے اس کی سزا تمہیں مل کر رہے گی۔