سورة الصافات - آیت 30
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہمارا تم پر کچھ زور [١٧] بھی نہیں تھا بلکہ تم خود سرکش تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی خود تمہارے خمیر میں طغیان و سر کشی بھری تھی اس لئے تم نے حق کو چھوڑ کرہماری اتباع کی تھی اور انبیاء کی مخالفت پر کمر باندھ لی تھی۔ ( ابن کثیر)