سورة الصافات - آیت 26
بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بلکہ آج وہ بالکل مطیع و منقاد بن جائیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٤ یعنی ان کی تمام اکڑ نون جاتی رہی۔ اب وہ عاجزو فرمانبردار بنے کھڑے ہیں اور کسی طرح اللہ تعالیٰ کے حکم سے گریز نہیں کرسکتے۔ ( ابن کثیر)