سورة الصافات - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ سنن نسائی اور بیہقی میں حضرت ابن عمر (رض) سے رایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ہلکی نماز پڑھانے کا حکم دیتے اور سورۃ صافات سے ہماری امامت فرمائے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جمعہ کے روز سورة یٰسٓ اور صافات کی تلاوت کر کے دعا کرنا باعث قبولیت ہے۔ ( شوکانی)