سورة يس - آیت 50

فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةً وَلَا إِلَىٰ أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس وقت وہ نہ تو وصیت کرسکیں گے اور نہ ہی اپنے گھروں کو واپس [٤٨] جاسکیں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ بلکہ بازاروں اور راستوں میں جہاں ہونگے صور کی آواز سن کر فوراً ختم ہوجائیں گے۔ حدیث میں ہے کہ ” قیامت اس طرح ( یکایک) آئے گی کہ کہیں دو آدمیوں نے ( خرید و فروخت کیلئے) کپڑا پھیلا رکھا ہوگا مگر وہ اس کی خرید و فروخت نہ کر پائیں گے حتیٰ کہ ایک شخص نے لقمہ اٹھا رکھا ہوگا مگر اسے منہ میں رکھنے نہ پائے گا۔ (فتح البیان)۔