سورة آل عمران - آیت 83
أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا یہ لوگ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی موجود ہے سب چار و ناچار اسی کے تابع فرمان (مسلم) ہیں اور سب [٧٣] کو اسی کی طرف پلٹنا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5یعنی جب آسمان وزمین کی ہر چیز فرشتے،جن وانس وغیرہ۔اللہ تعالیٰ کے قانون فطرت کے سامنے سرنگوں ہے اور اختیا ری و غیر اختیاری طور پر اس کے تابع فرمان ہے تو یہ لوگ اس کے قانون شریعت، دین اللہ کو چھوڑ کر دوسرا راستہ کیوں اختیا رکرتے ہیں۔ ان کو چاہیئے کہ اگر نجات اخروی چاہتے ہیں تو جو اللہ تعالیٰ کا دین اس وقت آنحضرت (ﷺ) لے کر مبعوث ہوئے اس کو اختیار کرلیں۔ نیز دیکھئے ح آیت :84۔)