سورة آل عمران - آیت 82
فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اس کے بعد جو بھی اس عہد سے پھرجائے تو ایسے ہی لوگ [٧٢] فاسق ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 اس آیت میں اہل کتاب کو متنبہ کرنا ہے کہ تم آنحضرت( ﷺ) پر ایمان نہ لاکر دراصل اس عہد کی خلاف ورزی کر رہے ہو جو تمہارے انبیا ( علیہ السلام) اور ان کے ذریعہ تم سے لیا گیا ہے۔ اب بتا و کہ تمہارے فاسق ہونے میں کوئی شک وشبہ ہوسکتا ہے۔ (کبیر)