سورة يس - آیت 18

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہنے لگے کہ : ''ہم تو تمہیں منحوس [١٨] سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور ہمارے [١٩] ہاتھوں تمہیں دردناک سزا ملے گی''

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یہ بھی اسی قسم کی بات ہے جو کفار مکہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہی ( سورۃ نساء : 77) اور جو قوم ثمود نے حضرت صالح ( علیہ السلام) سے کہی ( نمل : 47) اور جو فرعون کی قوم والے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کے بارے میں کہا کرتے تھے۔ (اعراف : 13)