بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
ف 4 یہ سورۃ بالا تفاق مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ البتہ مفسرین (رح) کے ایک گروہ کا خیال ہے کہ اس کی آیت İ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ Ĭ مدینہ منورہ میں اس وقت نازل ہوئی جب قبیلہ بنو سلمہ نے اپنے گھروں کو، جو مسجد نبوی سے دور تھے چھوڑنے اور مسجد کے قریب آباد ہونے کا ارادہ کیا۔ ( قرطبی) متعدد احادیث میں اس سورۃ کی فضلیت بیان ہوئی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جس نے اللہ کی رضا مندی چاہنے کے لئے کسی رات سورة یٰسٓ پڑھی، اس کی اس رات بخشش کردی گئی۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ یٰسٓ قرآن کا دل ہے۔ کوئی شخص اسے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور آخرت کی نجات حاصل کرنے کی نیت سے تلاوت نہیں کرتا مگر اسے بخش دیا جاتا ہے۔ قریب مرگ پر اسکی تلاوت کرنے سے اسکی روح نکلنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اسکی تلاوت سے مشکل آسان ہوتی ہے۔ یہ دونوں باتیں علماء نے اس سورۃ کے خواص میں شمار کی ہیں۔ ( ابن کثیر)