سورة فاطر - آیت 36

وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے جہنم کی آگ ہے۔ نہ تو ان کا قصہ پاک کیا جائے گا کہ وہ مرجائیں [٤٠] اور نہ ہی ان سے جہنم کا عذاب ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر ناشکرے کو ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 ایک حدیث میں بھی ہے کہ دوزخی دوزخ میں رہیں گے سو وہاں نہ مرینگے اور نہ جئیں گے۔ الغرض دوزخ کا عذاب دائمی ہوگا۔ دیکھئے۔ ( نساء : 56، طہٰ: 74)