سورة فاطر - آیت 35

الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جس نے اپنے فضل سے ہمیں ابدی قیام گاہ میں اتارا جہاں ہمیں مشقت اٹھانی پڑتی ہے اور نہ تھکان لاحق ہوتی ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١ یعنی ہماری تمام محنتوں اور تکلیفوں کا خاتمہ ہوگیا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” رہنے کا گھر اس سے پہلے کوئی نہ تھا ہر جگہ چل چلائو اور روزی کا غم، دشمنوں کا ڈر اور رنج اور مشقت وہاں پہنچ کر سب گئے۔ (موضح)