سورة فاطر - آیت 24
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یقینا ہم نے آپ کو سچا دین دے کر بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت [٣٠] ایسی نہیں گزری جس میں کوئی ڈرانے والا نہ آیا ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی اطاعت گزاروں کو جنت کی خوشخبری دینے والا اور نافرمانوں کو خدا کے عذاب سے ڈرانے والا۔ ف 12 ڈرانے والا، خواہ نبی ہو، خواہ جو نبی کی راہ پر ہو۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ ہر قوم اور ہر ملك میں ڈر سنانےوالے ہو گزرے ہیں۔ ( دیکھئے سورۃ رعد آیت 7 سورۃ نحل : 36)