سورة فاطر - آیت 7
الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو لوگ کافر ہوئے انہیں سخت عذاب ہوگا اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے بخشش اور بہت بڑا [١١] اجر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ان کے اعمال سے بڑھ کر یہاں بڑے ثواب سے مراد جنت اور اس کی نعمتیں ہیں۔ ( قرطبی)