سورة سبأ - آیت 48

قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ انہیں کہہ دیجئے کہ : میرا پروردگار حق کے ساتھ (باطل پر) ضرب لگاتا [٧٣] ہے اور وہ سب چھپی باتوں کو جاننے والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 لہٰذا وہ جو بات کہتے ہیں سچی کہتے ہیں ” يَقْذِفُ بِالْحَقِّ ‘‘ کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ حق کو باطل سے ٹکرا کر حق کو غالب اور باطل کو مغلوب کر رہا ہے۔ ( دیکھئے سورۃ انبیاء : آیت 18) ف 9 مراد ہیں وہ باتیں جو دوسروں سے پوشیدہ ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ سے تو کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔