سورة سبأ - آیت 30

قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ انھیں کہئے کہ تمہارے لئے وعدہ کا ایک دن مقرر ہے۔ تم اس سے ایک گھڑی بھی نہ پیچھے رہ سکو گے [٤٥] اور نہ آگے جاسکو گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 توحید و رسالت کے بعد حشر کا بیان فرمایا اور کفار کے اس استہزا کا جواب دیا کہ قیامت کب آئیگی؟ مطلب یہ ہے کہ اس میں نہ دیر ہو سکتی ہے نہ سویر وہ اپنے وقت پر آئیگی اور ضرور آئیگی۔ ای لا ستجال فیہ ولا امھال (رازی)