سورة الأحزاب - آیت 57

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو دکھ پہنچاتے [٩٧] ہیں۔ اللہ نے ان پر دنیا میں بھی لعنت فرمائی اور آخرت میں بھی اور ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اللہ تعالیٰ کو ستانا کفر و شرک اور اس کی نافرمانی کرنا ہے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ستانا یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) كی تکذیب و مخالفت کی جائے، ازواج مطہرات پر طعن و تشنیع کیا جائے، صحابہ (رض) کے حق میں طعن کیا جائے۔ حدیث میں ہے :( ‌مَنْ ‌آذَاهُمْ ‌فَقَدْ آذَانِي) ( ابن کثیر)