سورة الأحزاب - آیت 48
وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نیز آپ کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیے اور ان کی ایذا رسانی کی پروا [٧٦] نہ کیجئے اور اللہ پر بھروسہ کیجئے اور کام بنانے کو اللہ ہی کافی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی اس کی کوئی پرواہ نہ کر اور اس سے در گزر فرما۔ (قرطبی)