سورة الأحزاب - آیت 8
لِّيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَن صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تاکہ اللہ تعالیٰ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال [١٣] کرے اور کافروں کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ کہ اس اقرار کی کہاں تک پابندی کی گئی اور لوگوں نے ان کی باتوں کو سن کر کیا جواب دیا؟