سورة السجدة - آیت 18

أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا مومن ایسے ہی ہوتا ہے جیسے فاسق [٢١] یہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی قیامت کے روز دونوں کا انجام یکساں نہیں ہوسکتا۔ ( نیز دیکھئے جاثیہ 21، حشر : 20) اور یہ آخرت کے ثواب و عقاب کی نہایت عمدہ دلیل ہے کیونکہ اگر اس دنیا کے بعد کوئی دوسری زندگی نہ ہو تو نیک اور بد سب یکساں ہوجائیں اور نیک و بد کا یکساں ہوجانا پروردگار عالم کی شان کے بالکل خلاف ہے۔ بعض روایات میں ہے کہ یہ آیت حضرت علی (رض) اور ولید بن عتبہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے (قرطبی)