سورة آل عمران - آیت 60

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تمہارے پروردگار کی طرف سے حق آچکا ہے لہٰذا (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کے بارے میں تمہارے سامنے جو کچھ بیان ہوا ہے وہ حق ہے اور اس میں شک وشبہ کی ہرگز گنجائش نہیں ہے۔ (ابن کثیر) یہ خطاب بظا ہر نبی (ﷺ) سے ہے مگر مقصود تمام مسلمانوں کو تنبیہ کرنا ہے۔( رازی)