سورة لقمان - آیت 22

وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ ۗ وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو شخص اپنا چہرہ اللہ کے آگے جھکا دے اور نیکو کار ہو تو اس نے یقیناً ایک مضبوط حلقے [٣٠] کو تھام لیا۔ اور سب کاموں کا انجام تو اللہ ہی کی طرف ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی ایمان اور عمل صالح اختیار کرے عمل میں احسان یہ ہے کہ عمل خلاص اللہ تعالیٰ کے لئے ہو یعنی ریا کاری سے پاک ہو اور پھر شریعت کی ہدایت کے مطابق ہو۔ (دیکھیے سورۃ بقرہ 112) ف 11 جس کے بعد اسے بھٹکنے اور انجام بد سے دوچار ہونے کا کوء خطرہ نہیں۔ ف 12 ووہی ان کا بدلہ دے گا۔