سورة لقمان - آیت 13

وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور (یاد کرو) جب لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کر رہا تھا کہ : ''پیارے بیٹے! اللہ کے ساتھ کسی کو شریک [١٥] نہ بنانا، کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 ظلم کے اصل معنی بے انصافی یعنی کسی کا حق مارنا ہیں۔ شرک اس لئے ظلم ہے کہ اس میں آدمی اپنے اصل مالک کے حقوق و اختیارات دوسروں کو دیتا اور انہیں اس مقابلے میں لاکھڑا کرتا ہے۔