سورة لقمان - آیت 3

هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو نیکو کار لوگوں کے لئے [١] ہدایت اور رحمت [٢] ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 یعنی یہ کتاب اگرچہ فی نفسہ ہدایت و رحمت ہے لیکن اس سے فائدہ وہی لوگ اٹھاتے ہیں جو نیک ہیں ” نیکوں“ کے لئے اصل میں لفظ ” مُحْسِنِينَ “ استعمال ہوا ہے جس کا لفظی ترجمہ ہے ” احسان کرنے والے“ اور نہایت خلوص اور حضور قلب سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کو احسان کہا جاتا ہے۔ روایات آثار میں ” احسان“ کی ترغیب آئی ہے۔