سورة الروم - آیت 58
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ ۚ وَلَئِن جِئْتَهُم بِآيَةٍ لَّيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثالیں بیان [٦٤] کردیں ہیں۔ اور اگر آپ ان کے پاس کوئی معجزہ بھی لے آئیں تو کافر لوگ یہی کہینگے کہ تم تو جعلسازی کر رہے ہو
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 جن سے انہیں ایک طرف اللہ کی توحید اور رسولوں کی صداقت کا علم ہوسکتا ہے اور دوسری طرف کفر و شرک ،نفا ق اور بدعت کے باطل ہونے کا پتہ چل سکتا ہے۔ ف 10 یعنی ڈھونگ بنا کر اور شعبدے دکھا کر لوگوں کو اپنے دین میں پھانسنے کی کوشش کرتے ہو۔