سورة الروم - آیت 54
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفًا وَشَيْبَةً ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ وہ ہے جس نے تمہیں کمزور سی حالت سے پیدا کیا۔ پھر اس کمزوری کے بعد تمہیں قوت بخشی پھر اس قوت کے بعد تمہیں کمزور اور بوڑھا بنا دیا [٥٩]۔ وہ جیسے چاہے [٦٠] پیدا کرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی انسان پر قوت و ضعف کے یہ ادوار و اطوار طبعی نہیں ہیں بلکہ یہ سب حالتیں اللہ علیم و قدیر کی پیدا کی ہوئی ہیں اور انسان پر ان حالتوں کا واردہونا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اوپر دلائل آفاق کا ذکر تھا۔ اب یہاں دلائلِ اَنْفُس کی طرف اشارہ فرما دیا۔ (کبیر)