سورة الروم - آیت 53

وَمَا أَنتَ بِهَادِ الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور نہ ہی آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر ہدایت دے سکتے ہیں۔ آپ تو صرف انھیں سنا سکتے ہیں جو ہماری آیات [٥٨] پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ سر تسلیم خم کردیتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی انکے دل اندھے ہیں جنہیں گمراہی سے نکال کر نجات کی راہ پر لے آنا آپ کے بس میں نہیں ہے اور نہ ایسا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ف 8 کیونکہ انہی میں یہ صلاحیت ہے کہ کسی بات کو سن کر اس پر غور و فکر کرسکیں۔ ف 9 یعنی حق کے سامنے سر تسلیم خم کرتے اور اس کی راہ پر چلتے ہیں۔ (دیکھیے سورۃ نمل آیت 81)