سورة الروم - آیت 37
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ جس کا چاہے رزق زیادہ کردیتا ہے اور (جس کا چاہے) کم کردیتا ہے۔ ایمان [٤١] لانے والوں کے لئے اس میں بھی کئی نشانیاں ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی روزی کا معاملہ اللہ تعالیٰ نے خالصتاً اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ بعض اوقات ان پڑھوں اور بیوقوفوں کو ایسی روزی دیتا ہے کہ پڑھے لکھے اور دانا حیران ہوتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت نہیں تو کیا ہے؟ اسی کو اپنی حکمت معلوم ہے کوئی دم نہیں مار سکتا۔ (وحیدی)