سورة العنكبوت - آیت 51

أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَىٰ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کیا انھیں یہ کافی نہیں کہ ہم نے ان پر یہ کتاب نازل [٨٣] کی ہے جو انھیں پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ اس میں ایمان لانے والوں کے لئے یقیناً رحمت اور نصیحت ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ یعنی امی ہونے کے باوجود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قرآن جیسی کتاب کا اترنا، کیا یہ بجائے خود اتنا بڑا معجزہ نہیں ہے ج آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صداقت پر یقین کرنے کے لئے کافی ہو۔