سورة آل عمران - آیت 46
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ لوگوں سے گہوارے [٤٧] میں بھی کلام کرے گا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی اور بڑا نیک سیرت ہوگا''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 سورت مریم آیت 30۔33، میں وہ باتیں بھی مذکور ہیں جو حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) نے اپنی پیدا ئش کے بعد مہد میں کیں۔ حدیث میں ہے کہ رسول (ﷺ) نے فرمایا : ماں کی گود میں چار بچوں نے کلام کیا۔ عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام) شاہد یوسف ، صاحب جریج اور فرعون کی ماشطہ کے لڑکے نے (فتح البیان )