سورة العنكبوت - آیت 22

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تم اسے نہ زمین میں عاجز کرسکتے ہو اور نہ آسمان میں اور نہ ہی اللہ کے سوا تمہارا کوئی حامی یا مددگار [٣٤] ہوسکتا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف3۔ یعنی تم اس کی گرفت سے بچ کر کہیں نہیں بھاگ سکتے۔ جہاں ہو گے یا جہاں جائو گے بہرحال اس کی گرفت میں ہو گے۔ (دیکھئے سورۃ الرحمن آیت 33) اور جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا : İ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي بُرُوجٍ ‌مُشَيَّدَةٍ Ĭ (قرطبی) ف 4۔ مطلب یہ ہے کہ نہ تم خود اتنے زور آور ہو کہ کہیں بھاگ کر خدا کی گرفت سے نکل سکو اور نہ تمہارے کوئی حمایتی و مددگار ہیں جو تمہیں خدا کی گرفت سے بچا سکیں۔