سورة العنكبوت - آیت 7
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ضرور ان کی برائیاں دور کردیں [٨] گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا انھیں اس سے [٩] بہتر بدلہ دیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
2۔ حتیٰ کہ بعض کے نزدیک کفرکی حالت میں جو نیک عمل کئے تھے ان کی جزا بھی مل جائے گی اور پھر ایمان لانے کے بعد ایک نیکی کا دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک بلکہ اس سے بھی زیادہ بدلہ ملے گا (قرطبی) حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں : یعنی ایمان کی برکت سے نیکیاں ملیں گی اور برائیاں معاف ہوجائیں گی۔ (موضح)