سورة القصص - آیت 52

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جن لوگوں کو اس سے پہلے ہم نے کتاب (تورات) دی تھی وہی اس [٧٠] (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ مراد ہیں وہ لوگ جو یہود سے مسلمان ہوگئے تھے جیسے عبد اللہ (رض) بن سلام (رض) وغیرہ یا وہ عیسائی جو نجاشی کے پاس سے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے اور قرآن سن کر رونے لگے تھے۔ ان کا ذکر سورۃ اعراف آیت 83 میں گزر چکا ہے۔ (قرطبی)