سورة القصص - آیت 51
وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم انھیں لگاتار (نصیحت کی) باتیں پہنچاتے رہے ہیں۔[٦٩] تاکہ وہ نصیحت کو قبول کریں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ یعنی ایک کے بعد دوسرا رسول (علیه السلام) مبعوث کیا اور ایک کے بعد دوسری نصیحت بھیجی تاکہ کسی طرح وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں یا اس قرآن میں ہم وعدہ وعید، قصص و عبر اور نصائح و مواعظ تدریجاً اس لئے بھیج رہے ہیں کہ کسی طور یہ نصیحت حاصل کریں۔ اس صورت میں یہ İ لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةًĬ کا جواب ہوگا۔ (کبیر)