سورة القصص - آیت 28
قَالَ ذَٰلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ۖ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ ۖ وَاللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
موسیٰ نے جواب دیا : یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے ہوگئی۔ [٣٨] جونہی مدت بھی میں پوری کرو مجھ پر کچھ دباؤ نہ ہوگا۔ اور جو کچھ ہم قول و قرار کر رہے ہیں اس پر اللہ نگہبان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ یعنی آپ مجھے مجبور نہیں کرسکتے کہ ابھی اور خدمت کرو۔ میری خوشی کی بات ہے کہ آٹھ برس کے بعد دو برس اور خدمت کروں یا آٹھ ہی برس کے بعد اپنی بیوی کو لے کر چلا جائوں۔